ابنا: یمن کے ڈکٹیٹر صدرعلی عبد اللہ صالح نے یمن کےہزاروں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار کر اقتدار سے الگ ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن کے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر علی عبداللہ صالح کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار کو چھوڑنے کے لئے تیارہیں صدر صالح کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ آنیوالے دنوں میں اقتدار سے الگ ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یمنی صدر اقتدار کو امریکہ اور سعودی نواز افراد کے حوالے کریں گے۔ یمنی عوام عبد اللہ صالح کے خلاف کئی مہینوں سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں یمنی حکومت کے تشدد میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔...........
/169